Awwaaz-Pakistan

آواز پاکستان ایک ایسی ویب سایٹ ہے جہاں آپ کرپشن، ناانصافی اور طاقت کا ناجاۂز استعمال، وڈیو، آڈیو اور تصویر کی شکل میں شاۂع کر سکتے ہیں۔

Awwaaz Pakistan is a website for you to post incidents of corruption, nepotism, misuse of government authority in video, audio and image formats.

The Weekly

LATEST NEWS

* If requested we will refer your experience to the concerned authorities for action and follow-up... * Pakistan paid a heavy price in war against terrorism: PM Abbasi......NAB moves SC against LHC decision in Hudaibiya Paper Mills case.... ... * NAB team raids Finance Minister Ishaq Dar's Islamabad house, assets frozen......NEPRA raises electricity price by Rs 3.90 per unit........PCB bans Khalid Latif for five years in spot-fixing case ...
Press ESC or click HERE to close the video


حبِ علی یا بغضِ معاویہ ؟ محمود اچکزئی نے خیبر پختونخواہ کو افغانستان کا حصہ قرار دے دیا

http://www.awwaaz.com/images/stories/حبِ علی یا بغضِ معاویہ ؟ محمود اچکزئی نے خیبر پختونخواہ کو افغانستان کا حصہ قرار دے دیا
Share on :
Description

پشاور: پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور ممبر قومی اسمبلی محمود اچکزئی نے پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتی پالیسی اور حقائق کے برعکس بڑھل لگاتے ہوئے پختونخواہ کو افغان علاقہ قرار دے دیا ہے۔مزید تفصیلات کے مطابق محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو کسی بھی جگہ تنگ کیا جائے تو وہ خیبر پختونخواہ آجائیں جو ان اپنا علاقہ ہے اور وہاں کسی افغان کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مبینہ طور پر یہ بیان بھی دیاہے کہ افغانوں کو کوئی بیدخل نہیں کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ محمود اچکزئی کا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حکومت پاکستان نے صوبائی حکومت کی ناراضگی کے باوجود کل ہی افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کی ہے۔خیال رہے کہ لاکھوں افغان مہاجرین سالہا سال سے پاکستان میں مقیم ہیں جن میں سے بیشتر کو ئی دستاویزی ریکارڈ بھی دستیاب نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کے پی کی صوبائی حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ کم از کم غیرقانونی طور پر مقیم افغان پناہ گزینوں کو باعزت واپس بھیجا جائے۔افغان مہاجرین کو واپس جانے کی ترغیب دینے کیلئے انہیں تین سال کی گندم بھی مفت فراہم کی جائے گی۔صوبائی حکومت کے رہنما شوکت یوسفزئی نے محمود اچکزئی کے بیان کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان بھائیوں سے ہمدردی اپنی جگہ مگر اب انہیں واپس جانا ہوگا۔محمود اچکزئی کے بیان کو حیران کن قرار دیتے ہوئے انہوں نے محمود اچکزئی سے مطالبہ کیا ہے اگر اپنے وطن کے لوگوں کا خیال نہیں اور افغانستان زیادہ پیارا ہے تو محمود اچکزئی وہیں کی شہریت اختیار کرلیں کیونکہ ڈیورنڈ لائن بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ انٹرنیشنل بارڈ ہے۔مبصرین نے محمود اچکزئی کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک محترم پارلیمنٹیرین جن کے بھائی بلوچستان کے گورنر بھی ہیں انہیں ایسی بات ہر .گز نہیں کرنی چاہیئے وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک نے اس بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محمود اچکزئی نے پوری قوم کا سرشرم سے جھکا دیا ہے۔دوسری طرف محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ افغان اخبار نے میرا موقف غلط انداز میں شائع کیا ہے۔مبصرین نے محمود اچکزئی کی اس وضاحت کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اچکزئی افغان اخبار کے خلاف دعوی کرکے اپنا تردیدی بیان شائع کروائیں۔

Add Comment تبصرہ شامل کریں
Comments تبصرے
  • zeeshan says :

    2016-07-01 05:21:14

    ask him go to Afghanistan if its his mother land.....proud to be pakistane


Visitors Count

Visitors





OR یا

          OR یا





            -Please provide your email or phone number for verification of your upload, Your information will be kept confidential اپلوڈ کی تصدیق کے لیے اپنا ای میل یا فون نمبرفراحم کریں،آپ کی معلومات کو خفیہ رکھا جاۓ گا۔