Awwaaz-Pakistan

آواز پاکستان ایک ایسی ویب سایٹ ہے جہاں آپ کرپشن، ناانصافی اور طاقت کا ناجاۂز استعمال، وڈیو، آڈیو اور تصویر کی شکل میں شاۂع کر سکتے ہیں۔

Awwaaz Pakistan is a website for you to post incidents of corruption, nepotism, misuse of government authority in video, audio and image formats.

The Weekly

LATEST NEWS

* If requested we will refer your experience to the concerned authorities for action and follow-up... * NAB requests for placing Sharif family's names on ECL......Rangers, FC contingents mount in Red Zone as IHC's deadline to protesters expires.... ... * CJP dismisses Nawaz Sharif's appeal on multiple references petition.....SC forms bench to probe Pakistanis involved in Panama scandal.... ... * NA passes amendment regarding delimitation of constituencies.....NAB to reinvestigate Ishaq Dar in Hudaibiya Paper Mills case... ... * Accountability court declares Hassan, Hussain Nawaz absconders in NAB references....NAB to send another team to Britain for gaining record against Sharif family..... ... * SC reserves verdict on Imran Khan, Jahangir Tareen disqualification cases........ Justice Khosa recuses himself from SC bench hearing Hudabiya case...... ... * Nawaz Sharif tried to fool people, says SC in Panama review order..... ...
Press ESC or click HERE to close the video


سماجی کرپشن اور ہمارا قومی المیہ

http://www.awwaaz.com/images/stories/سماجی کرپشن اور ہمارا قومی المیہ
Share on :
Description

اسلام آباد: کرپشن کا ناسور وطنِ عزیز کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے بعد ہمارے سماجی ڈھانچے کی رگوں تک میں سرایت کرتا جا رہا ہے۔حکمرانوں ،سیاستدانوں اور اشرافیہ کی کرپشن تو اپنی جگہ مسلمہ ہے اور بلاشبہ قوم کا خون چوسنے والے ان پیراسائٹس کا محاسبہ بھی فوری ہونا ضروری ہے مگر اس کرپشن کا کیا کیجیئے جو ایک گھر سے شروع ہوکر محلہ، وارڈ، ٹاؤن ،یونین کونسل سے ہوتی ہوئی شہر بھر میں شیطان کی آنت کی طرح پھیل جاتی ہے۔کرپشن کی یہ داستان چھیڑی جائے تو یہ ایک عام پھل فروش سے لیکر میونسپل کمیٹیوں کے سربراہوں تک جا پہنچتی ہے اور طوالت ایسی ہے کہ رکنے کا نام تک نہیں لیتی۔کرپشن صرف مالی غبن ہی کا نام نہیں بلکہ جب ہم اپنے گھر کا کوڑا کرکٹ مناسب جگہ پر تلف کرنے کی بجائے سڑک کنارے پھینکنے کی روش اپناتے ہیں تو یہ بھی کرپشن ہی ہوتی ہے کہ ہم اپنا سماجی فریضہ ادا کرنے کی بجائے گندگی پھیلانے کا موجب بن رہے ہوتے ہیں۔ہماری اسی کرپشن کا جن پھر شترِ بے مہار بن ان سرکاری اداروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے جن کے ذمہ صفائی و ستھرائی کے انتظامات ہوتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہمیں صفائی کی بجائے جا بجا کوڑے کے ڈھیر تعفن پھیلاتے نظر آتے ہیں جن سے نہ صرف بیماریاں جنم لیتی ہیں بلکہ ہماری سوچ ،اپروچ اور شخصی نظریات تک آلودہ ہوجاتے ہیں۔کیا وجہ ہے کہ ایک ہی ملک میں ایک ہی شہر(زیرِ بحث شہر راولپنڈی ہے اور زیرِ نظر تصاویر اسی شہر کے دو مختلف مقامات یعنی شہری بندوبستی علاقہ اور نجی شعبہ کی مشہور ہاؤسنگ ٹاؤن کی ہیں) میں دو مختلف سماجی تصاویر ہماری معاشرتی اقدار اور مجموعی قومی رویے کی دو عملی کی مُنہ بولتی عکاس ہیں۔ایک طرف صاف ستھری اور ماحول دوست سڑکیں اور بازار ہیں تو دوسری طرف کوڑا کرکٹ اور دیگر آلودگیوں سے اٹی کالونیاں ہیں۔ستم ظریقی ہے کہ دونوں طرف کی انتظامیہ کی قومیت بھی ایک ہے اور تعلیمی قابلیت اور اہلیت بھی یکساں ہے ۔تنخواہیں بھی تقریبا ایک جیسی ہیں بلکہ شہری بندوبستی علاقہ کی میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی ملازمت اور مراعات کو سرکاری تحفظ بھی حاصل ہے پھر بھی کارکردگی اور اپروچ میں تضاد کیوں نمایاں ہے؟ایسا کیا ہے کہ جو ایک ہی شہر کے ایک ہی طرز کے دو اداروں کی کارکردگی میں فرق کا سبب بنتا ہے؟سماجی کرپشن کے باقی معاملات پھر بات ہوگی ابھی ہم سب مل کر اس کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ یہ فرق کیوں ہے؟احساسِ ذمہ داری؟سستی اور لاپرواہی پر مبنی مجموعی قومی رویہ؟یا پھر سماجی شعور کی کمی؟آخر وجہ کیا ہے؟

Add Comment تبصرہ شامل کریں
Comments تبصرے
  • Faisal says :

    2016-06-03 01:32:31

    good piece. we are all pretty vocal against the corruption and all but we never think of our own wrong deeds.


Visitors Count

Visitors





OR یا

          OR یا





            -Please provide your email or phone number for verification of your upload, Your information will be kept confidential اپلوڈ کی تصدیق کے لیے اپنا ای میل یا فون نمبرفراحم کریں،آپ کی معلومات کو خفیہ رکھا جاۓ گا۔