Awwaaz-Pakistan

آواز پاکستان ایک ایسی ویب سایٹ ہے جہاں آپ کرپشن، ناانصافی اور طاقت کا ناجاۂز استعمال، وڈیو، آڈیو اور تصویر کی شکل میں شاۂع کر سکتے ہیں۔

Awwaaz Pakistan is a website for you to post incidents of corruption, nepotism, misuse of government authority in video, audio and image formats.

The Weekly

LATEST NEWS

* If requested we will refer your experience to the concerned authorities for action and follow-up... * Al-Azizia case: Sharif family requests questionnaire from NAB.....Pakistan seeks recognition of sacrifices in war against terror: COAS......NAB contacts SBP, prepares references against Ishaq Dar....Preparations for state funeral of Dr Ruth Pfau completed ...
Press ESC or click HERE to close the video


نیب حکام ڈی ایچ اے سٹی فراڈکیس کے ملزمان کے خلاف ریفرنس درج کروا نے میں ناکام

http://www.awwaaz.com/images/stories/نیب حکام ڈی ایچ اے سٹی فراڈکیس کے ملزمان کے خلاف ریفرنس درج کروا نے میں ناکام
Share on :
Description

اسلام آباد: ڈی ایچ اے سٹی فراڈ کیس کے مرکزی ملزمان کے خلاف نیب کی تحقیقات میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں مذکورہ کیس کی سماعت کے دوران نیب حکام نے عدالت کو بتا یا ہے کہ ملزمان کے خلاف ریفرنس جلد تیار کرلیا جائے گا اور چئیرمین نیب اس سلسلہ میں جلد ہی ریفرنس دائر کرکے عدالت کو مطلع کردیں گے۔ احتساب عدالت کے جج خاقان بابرنے کیس کی سماعت کرتے ہوئے دونوں مرکزی ملزمان کو 13جون تک کے ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کردیا ہے۔واضح رہے کہ گلوبکو پرائیویٹ لمیٹیڈ کے مالک حماد ارشد پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر فراڈ کرتے ہوئے ڈی ایچ اے ای ایم ای کے ساتھ 2009میں25,000کنال زمین فراہم کرنے کاایک معاہدہ کیا جس کی رو سے مذکورہ زمین پر ڈی ایچ اے سٹی بنائی جانا تھی۔تفصیلات کے مطابق بنا زمین حاصل کئے پلاٹ نہ صرف فروخت کردیئے گئے بلکہ الاٹمنٹ بھی جاری کردی گئی تھی لیکن اتنے سال گزرنے کے باوجود حماد ارشد زمین حاصل کرنے میں ناکام رہا۔دورانِ تفتیش انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے زمینوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقوم مبینہ طور پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرکے انہی رقوم سے دوسرے کاروبار چلانا شروع کردیئے تھے۔ذرائع نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ برگیڈئیر ریٹائیرڈ خالد نذیر بٹ جو اس وقت پراجیکٹ ڈائیریکٹر ڈی ایچ اے تھے نے مبینہ طور پر ملزم کو سہولت پہنچاتے ہوئے غیرواضح معاہدے پر دستخط کئے اور ڈی ایچ اے کے بورڈ سے اس ماسٹر پلان کی توثیق بھی نہیں کروائی تھی۔دونوں ملزمان اس وقت نیب کی حراست میں موجود ہیں اور احتساب عدالت نے نیب حکام کو ملزمان کے خلاف ریفرنس جلد فائل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Add Comment تبصرہ شامل کریں
Comments تبصرے
  • Ali says :

    2016-06-08 01:45:07

    people have been looted and NAB seem passive?


Visitors Count

Visitors





OR یا

          OR یا





            -Please provide your email or phone number for verification of your upload, Your information will be kept confidential اپلوڈ کی تصدیق کے لیے اپنا ای میل یا فون نمبرفراحم کریں،آپ کی معلومات کو خفیہ رکھا جاۓ گا۔