Awwaaz-Pakistan

آواز پاکستان ایک ایسی ویب سایٹ ہے جہاں آپ کرپشن، ناانصافی اور طاقت کا ناجاۂز استعمال، وڈیو، آڈیو اور تصویر کی شکل میں شاۂع کر سکتے ہیں۔

Awwaaz Pakistan is a website for you to post incidents of corruption, nepotism, misuse of government authority in video, audio and image formats.

The Weekly

LATEST NEWS

* If requested we will refer your experience to the concerned authorities for action and follow-up... * Al-Azizia case: Sharif family requests questionnaire from NAB.....Pakistan seeks recognition of sacrifices in war against terror: COAS......NAB contacts SBP, prepares references against Ishaq Dar....Preparations for state funeral of Dr Ruth Pfau completed ...
Press ESC or click HERE to close the video


چئیرمین نیب جھوٹ بول کر فوج سے 34سال پنشن لیتے رہے: صحافتی ذرائع

http://www.awwaaz.com/images/stories/چئیرمین نیب جھوٹ بول کر فوج سے 34سال پنشن لیتے رہے: صحافتی ذرائع
Share on :
Description

اسلام آباد: پاکستان کے مشہور صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ نیب کے چئیرمین قمرالزماں چوہدری گزشتہ 24سال سے جھوٹی دستاویزات پر پنشن لیتے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قمرالزماں چوہدری 1982-83میں فوج میں رہے بعدازاں ان کی بھرتی ڈی ایم جی گروپ میں بطور سویلین ہوگئی تو انہوں نے فوجی ملازمت چھوڑ دی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوجی ملازمت چھوڑنے کے بعد موصوف پنشن کے حقدار نہ تھے اس کے باوجود چونتیس سال سے ہر ماہ جھوٹ بول کر پنشن لے رہے ہیں۔ مشہور صحافی عامر متین نے تہلکہ خیر انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جھوٹے حلف ناموں پر یہ بیان دیا جاتا ہے کہ " میرے پاس کوئی اور ذریعہ معاش نہیں ہے اور میں حلفا بیان کرتا ہوں کہ میں کسی سرکاری یا غیرسرکاری ادارے میں کوئی ملازمت نہیں کررہا ہوں اور نہ ہی مجھے کسی بھی قسم کی کوئی تنخواہ دی جارہی ہے"رؤف کلاسرہ نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ چئیرمین نیب نے آرمی کے اس قانون کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے جس کے تحت فوج اپنے سابقہ ملازمین کو ان کی غربت پر ریلیف دینے کیلئے قوائد سے ہٹ کر پنشن دیتی ہے۔تاہم چیئرمین نیب نہ ہی تو غریب تھے اور نہ ہی اس قانون سے فائدہ اٹھانے کے اہل تھے۔اور اس دوران انہوں نے دیگر اداروں میں ملازمت کے باجود چونتیس سال مسلسل جھوٹے حلف ناموں پر سرکاری خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ لگایا بلکہ اس دوران وہ مختلف بڑے عہدوں پر پرکشش مراعات پر تعینات بھی رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قمرالزماں چوہدری کمشنر لاہور،چئیرمین سی دی اے ،ایجوکیشن سیکرٹری اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر بھی رہے اور تمام مراعات سے فیض یاب ہونے کے باوجود ہرماہ جھوٹے حلف ناموں پر پنشن لینا نہ چھوڑی۔ چئیر مین نیب فوج میں ان کی بھرتی بطور کیپٹن ہوئی پھر انہیں قوائد کے برعکس شولڈر پروموشن دے کر میجر بنادیا گیا تھا لہذا یہ کسی بھی قسم کی فوجی پنشن کے حقدار نہ تھے کیوں کہ ان کی سروس کی معیاد اٹھارہ سال نہ تھی۔ ذرائع کے مطابق انہی حجرت پر انسانی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام بھی لگا تھا جس کی بنا پر انہیں سول اتنظامیہ میں انڈکٹ کردیا گیا تھا۔مبصرین کے مطابق اس انکشاف کے بعد نیب کی اپنی ساکھ پر سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا ہے۔چئیرمین نیب سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تو ان کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

Add Comment تبصرہ شامل کریں
Comments تبصرے
  • Faisal says :

    2016-06-15 12:05:45

    this is quite a serious issue ,i hope something will be dug from it.


Visitors Count

Visitors





OR یا

          OR یا





            -Please provide your email or phone number for verification of your upload, Your information will be kept confidential اپلوڈ کی تصدیق کے لیے اپنا ای میل یا فون نمبرفراحم کریں،آپ کی معلومات کو خفیہ رکھا جاۓ گا۔