Awwaaz-Pakistan

آواز پاکستان ایک ایسی ویب سایٹ ہے جہاں آپ کرپشن، ناانصافی اور طاقت کا ناجاۂز استعمال، وڈیو، آڈیو اور تصویر کی شکل میں شاۂع کر سکتے ہیں۔

Awwaaz Pakistan is a website for you to post incidents of corruption, nepotism, misuse of government authority in video, audio and image formats.

The Weekly

LATEST NEWS

* If requested we will refer your experience to the concerned authorities for action and follow-up... * Pakistan paid a heavy price in war against terrorism: PM Abbasi......NAB moves SC against LHC decision in Hudaibiya Paper Mills case.... ... * NAB team raids Finance Minister Ishaq Dar's Islamabad house, assets frozen......NEPRA raises electricity price by Rs 3.90 per unit........PCB bans Khalid Latif for five years in spot-fixing case ...
Press ESC or click HERE to close the video


چترال کا سیلابی ریلہ 28افراد کو بہا لے گیا

http://www.awwaaz.com/images/stories/چترال کا سیلابی ریلہ 28افراد کو بہا لے گیا
Share on :
Description

چترال: خیبر پختونخواہ کے ضلع چترال میں مسلسل بارشوں کے بعد سیلاب کی سی کیفئیت ہے ۔چترال سے موصول شدہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سیلابی ریلے میں کم از کم 28افراد بہہ گئے ہیں۔چترال کے علاقے ارسول میں دو گھنٹے تک جاری رہنے والی تیز بارش کے سیلابی ریلا مسجد، اور سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ سمیت متعدد مکانات کو بھی ساتھ بہا لے گیا ہے جس کی وجہ سے کم از کم 28افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے اور حکام نے بیس افراد کے مارے جانے کی تصدیق بھی کردی ہے۔سیلابی ریلے میں 50سے 70مکانات بہہ گئے ہیں اور مواصلات نظام بھی بری طرح سے متاثر ہوا ہے ۔چترال کے ناظم نے سیلابی ریلے کی ہلاکت خیزی کے متعلق بتایا ہے کہ سیلابی ریلا رات دس بجے کے بعد آیا جب زیادہ تر لوگ اپنے گھروں کے اندر ہی تھے جس کی وجہ سے شاید جانی نقصان اندازوں سے بھی زیادہ ہوجانے کی توقع ہے۔چترال کا یہ دور افتادہ علاقہ ہے اور رات کے وقت آنے والے سیلاب کے امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا کہ مسلسل بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے۔ ان دونوں گرمی کے موسم میں پہاڑوں کی برف پگھلنے سے بھی ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے۔ مسلسل بارش اور سیلاب کے باعث انتظامیہ کی جانب سے ریڈ الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے یاد رہے کہ گذشتہ سال بھی چترال میں بارشوں کے بعد سیلاب آیا تھا۔ جس میں کئی افراد ہلاک ہوئے تھے اور املاک کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ سیلاب کی وجہ سے کئی سڑکیں اور پل پانی میں بہہ گئے تھے۔

Add Comment تبصرہ شامل کریں
Comments تبصرے
  • No Comments Posted

Visitors Count

Visitors





OR یا

          OR یا





            -Please provide your email or phone number for verification of your upload, Your information will be kept confidential اپلوڈ کی تصدیق کے لیے اپنا ای میل یا فون نمبرفراحم کریں،آپ کی معلومات کو خفیہ رکھا جاۓ گا۔