Awwaaz-Pakistan

آواز پاکستان ایک ایسی ویب سایٹ ہے جہاں آپ کرپشن، ناانصافی اور طاقت کا ناجاۂز استعمال، وڈیو، آڈیو اور تصویر کی شکل میں شاۂع کر سکتے ہیں۔

Awwaaz Pakistan is a website for you to post incidents of corruption, nepotism, misuse of government authority in video, audio and image formats.

The Weekly

LATEST NEWS

* If requested we will refer your experience to the concerned authorities for action and follow-up... * NAB requests for placing Sharif family's names on ECL......Rangers, FC contingents mount in Red Zone as IHC's deadline to protesters expires.... ... * CJP dismisses Nawaz Sharif's appeal on multiple references petition.....SC forms bench to probe Pakistanis involved in Panama scandal.... ... * NA passes amendment regarding delimitation of constituencies.....NAB to reinvestigate Ishaq Dar in Hudaibiya Paper Mills case... ... * Accountability court declares Hassan, Hussain Nawaz absconders in NAB references....NAB to send another team to Britain for gaining record against Sharif family..... ... * SC reserves verdict on Imran Khan, Jahangir Tareen disqualification cases........ Justice Khosa recuses himself from SC bench hearing Hudabiya case...... ... * Nawaz Sharif tried to fool people, says SC in Panama review order..... ...
Press ESC or click HERE to close the video


یورپی یونین ہاں یا نا؟برطانیہ میں ریفرنڈم آج ہوگا

http://www.awwaaz.com/images/stories/یورپی یونین ہاں یا نا؟برطانیہ میں ریفرنڈم آج ہوگا
Share on :
Description

لندن: برطانوی عوام یورپی یونین میں رہنے یا نکل جانے پر ہونے والے ریفرنڈم میں آج اس صدی کا شاید سب سے بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔ اس اہم ترین ریفرنڈم میں چار کروڑ 60لاکھ افراد ڈالنے کے اہل ہیں۔واضح رہے کہ مذکورہ ریفرنڈم کی مہم کا کل آخری روز تھا جس کے دوران یورپی یونین کے حامیوں اور مخالفین نے ووٹرز کو قائل کرنے کیلئے بھرپور زور لگایا۔ڈیوڈ کیمرون،جیریمی کوربن اور ٹم فیرن نے مختلف ریلیوں سے خطاب کے دوران یورپی یونین کا حصہ رہنے کے فوائد گنوائے تودوسری طرف بورس جونسن اورنائجل فراج نے یورپی یونین سے چھٹکارے کے ثمرات سے لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے اپنی طرف مائل کرنے کی سرتوڑ کوشش کی۔ڈیوڈ کیمرون سابق وزیر اعظم سر جان میجر اور لیبر جماعت کے سابق رہنما ہیریئٹ ہرمن کے ہمراہ برسٹل پہنچے۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ فیصلہ ناقابل واپسی ہو گا اور اگر برطانیہ نے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا تو یہ فیصلہ واپس نہیں ہو سکے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین کو چھوڑنا برطانیہ کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہو گا جس سے معیشت کو اتنا نقصان ہو گا جس کو بیان نہیں کیا جا سکتا، نوکریوں پر اثر پڑے گا۔ ڈیوڈ کیمرون کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر میں اس پوری مہم کو ایک لفظ میں بیان کروں تو وہ لفظ ہو گا ’اکٹھے‘۔ ہم اکٹھے دہشت گردی اور موسمی تبدیلی کا مقابلہ بہتر طور پر کر سکیں گے۔ اپنی معیشت کو بہتر بنا سکیں گے۔دوسری جانب لندن کے سابق میئر نے جو پورے برطانیہ میں جلسے کر رہے ہیں لوگوں سے استدعا کی کہ ’اپنے ملک میں یقین رکھیں‘ اور اس موقعہ کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ ’یہ بہت اہم موقع ہے، بہت سے لوگ فیصلہ کرنے کے مرحلے میں ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ ملک پر یقین رکھیں گے اور عوام کی قابلیت پر یقین رکھیں گے۔‘ ان کا مزید کہنا تھا ’وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے دوستوں اور اتحادیوں کے ساتھ مکمل طور پر نیا تعلق بنایا جائے۔ وقت آ گیا ہے کہ جمہوریت کے لیے آواز اٹھائی جائے اور یورپ کے لاکھوں افراد ہم سے متفق ہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ ناکام ہوتی اور خراب ہوتی یورپی یونین سے علیحدہ ہوا جائے۔‘

Add Comment تبصرہ شامل کریں
Comments تبصرے
  • Mishaim says :

    2016-06-22 11:06:19

    This is going to be one big vote..lets see what British people are up to


Visitors Count

Visitors





OR یا

          OR یا





            -Please provide your email or phone number for verification of your upload, Your information will be kept confidential اپلوڈ کی تصدیق کے لیے اپنا ای میل یا فون نمبرفراحم کریں،آپ کی معلومات کو خفیہ رکھا جاۓ گا۔